حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

پاکستانی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت نے جنوبی ایشیا کو ایٹمی تصادم سے بچایا اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں ان کی سنجیدہ دلچسپی کو سراہا ہے۔ صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں نمایاں کمی آئی، جبکہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ ان کے فعال سفارتی روابط نے خطے میں ممکنہ جنگ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

حکومت نے صدر ٹرمپ کو عالمی امن اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے ایک اہم رہنما قرار دیتے ہوئے ان کی امن پسند قیادت کو ’اصل ثالث‘ کا درجہ دیا۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انہیں روانڈا، کانگو، سربیا، کوسوو، اور خصوصاً پاکستان و بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے پر نوبل انعام دیا جانا چاہیے۔

امریکی شہریوں کی عالمی سطح پر مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں، ٹیمی بروس

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اسجد محمود پر حملے کی مذمت

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 44 فلسطینی شہید

چیئرمین واپڈا سجاد غنی عہدے سے مستعفی ، وجوہات ذاتی قرار

ہری پور میں سوشل میڈیا انفلوئنسر سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

Shares: