سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارت کاری کا محور کسی ملک کو تنہا کرنا نہیں بلکہ امن کو فروغ دینا ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارتی وفد نے اقوام متحدہ سے کسی قسم کی مصروفیت نہیں رکھی، دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت، امریکا اور کینیڈا میں دہشت گردی جیسے واقعات میں ملوث ہے۔ نئی دہلی اپنے قریبی اتحادیوں کے ساتھ بھی مل کر چلنے کو تیار نہیں، جس سے اس کے رویے کا عالمی سطح پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ شفاف انداز میں سفارتی اقدامات کیے اور امن کی کوششوں میں پہل کی۔ انہوں نے کہا، "ہم نے نریندر مودی کا ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی کوشش کی، مگر مودی کی زبان اب بھی دھمکی آمیز ہے، وہ کہتے ہیں روٹی کھاؤ یا گولی کھاؤ۔”

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام اور میڈیا واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ پر تبصرے سے گریز کر رہے ہیں، جو عالمی سطح پر بھارت کے منفی کردار کو بے نقاب کر چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، جھوٹی خبریں، ویڈیو گیمز کی فوٹیج اور سنسنی خیزی کا انکشاف

تمباکو سیکٹر سے 570 ارب روپے ٹیکس وصولی ممکن، غیر قانونی سگریٹ سب سے بڑی رکاوٹ

پاک کالونی کراچی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 6 کارندے گرفتار

امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب،مولانا فضل الرحمان خصوصی توجہ کا مرکز،مبشر لقمان کی بھی شرکت

Shares: