پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہم دور کریں گے، گورنر پنجاب کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی انسداد کرپشن ڈے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے۔ کرپشن جھوٹ کا دوسرا نام ہے۔کرپشن کی ہر جگہ ملامت اور مذمت ناگزیر ہے۔اخلاقی پستی دراصل معاشی کرپشن کی بنیاد ہوتی ہے۔
گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی
نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں
نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
گورنر پنجاب چودھری سرورکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سطح اور ہر شعبے میں کرپشن کے ناسور سے جان چھڑوانی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے انسداد کرپشن کے تمام اداروں کو آزاد اور خود مختار بنا دیا ہے۔ ہماری حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ہم ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم کرپشن کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔
گورنر پنجاب چودھری سرورکا مزید کہنا تھا کہ جتنی تیزی کیساتھ پاکستان میں معاشی شعبے میں ترقی ہو رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ جب تحر یک انصاف اقتدار میں آئی تو ہر کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے مشکل اور کامیاب پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی بحران سے باہر نکال دیا لیکن اسکے باوجود آج بھی پاکستان کو معاشی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔