واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے۔
باغی ٹی وی : واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں تقریباً 4,000 میگاواٹ صاف توانائی کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کی،امریکی منصوبوں نے بجلی کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے، منصوبوں کے ذریعے آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یو ایس پاکستان گرین الائنس دونوں ممالک کے درمیان تبدیلی کا اقدام ہے، آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجوں خاص طور پر پانی کے انتظام سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی وفد نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں اسموگ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی، ملاقات میں تعلیم، صحت، ماحولیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ٹرانسپورٹ، شرمپس کی پیداوار، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون پر بات چیت بھی ہوئی، مریم اورنگزیب نے وزیراعلی مریم نواز کے مختلف شعبوں میں بہتری کے ایجنڈے پر بریف کیا،ملاقات میں مریم اورنگزیب نے وزیراعلی پنجاب کی نمائندگی کی جبکہ مریکی وفد کی قیادت قونصل جنرل کرسٹن ہاکن کر رہی تھی، وفد میں سیاسی و اقتصادی امور کے سربراہ نکولس کٹساکس اور صدف سعد بھی شامل تھے۔








