پاکستان کس سمت میں جارہا ہے؟ معید پیرزادہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر سینیٹر سحر کامران برس پڑیں
پاکستان کس سمت میں جارہا ہے؟ معید پیرزادہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر سینیٹر سحر کامران برس پڑیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینٹر سحر کامران کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کس سمت میں جارہا ہے؟ بھارت سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوگیا، ایسے حالات میں جب کشمیر لہو لہو ہے، وزیر خارجہ کہتے ہیں “کوئی فرق نہیں پڑتا
یہ پاکستان کس سمت میں جارہا ہے؟ بھارت سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوگیا، ایسے حالات میں جب کشمیر لہو لہو ہے، وزیر خارجہ کہتے ہیں “کوئی فرق نہیں پڑتا”۔
اور دوسری پاکستانی برٹش صحافی معید پیرزادہ اسرائیل کی حمایت میں سامنےآگئے | Roznama Quds | روزنامہ قدس https://t.co/zrH4ZJoXA8— Senator Sehar Kamran T.I. (@SeharKamran) June 18, 2020
سینیٹر سحر کامران کا مزید کہنا تھا کہ دوسری پاکستانی برٹش صحافی معید پیرزادہ اسرائیل کی حمایت میں سامنےآگئے
کرونا وائرس، اسرائیلی وزیراعظم کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا نمبر بھی آ گیا
اسرائیلی اہم ترین شخصیت اور اسکی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تشخیص
اسلام آباد کے بعد پنجاب کے ایک شہر میں بھی اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا
واضح رہے کہ قبل ازیں فلسطین فاؤنڈیشن نے بھی معید پیرزادہ کی جانب سے اسرائیل کے بارے میں بات کرنے پر اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معید پیرزادہ کا اسرائیل کی حمایت میں بات کرنا پاکستان کے خلاف گہری سازش کو آشکار کرتا ہے۔ مسئلہ فلسطین عرب حکمرانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری مسلم اُمّہ کا مسئلہ ہے۔ پاکستان کو عرب حکمرانوں کی اسرائیل دوست پالیسی پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں۔ حکومت اسرائیل کی حمایت میں بات کرنے کو سنگین جرم قرار دے۔ پاکستان میں موجود اسرائیلی گماشتوں کےخلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
معید پیرزادہ کا اسرائیل کی حمایت میں بات کرنا پاکستان کے خلاف گہری سازش،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان