بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

شیرِ بنگلا اسٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز کی آخری گیند پر تمام کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 133 رنز بنائے۔ ذاکر علی 55 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے، جبکہ مہدی حسن نے 33 رنز اسکور کیے۔پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 125 رنز ہی بنا سکی اور 8 رنز سے میچ ہار گئی۔ بنگلادیش کی بولنگ نے پاکستانی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا اور مسلسل وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر ابرار احمد کی جگہ فاسٹ بولر احمد دانیال کو ٹیم میں شامل کیا گیا، جو اس میچ سے اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے تھے۔میچ سے قبل اسٹیڈیم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جو بنگلادیش ایئر فورس کے طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس اور سوگ کے طور پر کی گئی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر ایک روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا تھا۔

پاکستان کی فائنل الیون
سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور احمد دانیال۔

بنگلادیش کی فائنل الیون
لٹن داس (کپتان)، پرویز حسین، نعیم شیخ، توحید ہردوئے، شمیم حسین، ذاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام اور مستفیض الرحمٰن۔

مذہبی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کیلئے کاوشیں تیز،مولانا فضل الرحمان متحرک

Shares: