سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس اہم پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگست 2026 میں اس بین الاقوامی فٹبال ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جو ملک میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ کا پاکستان میں انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایک بڑی کامیابی ہے یہ ایونٹ نہ صرف پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی فٹبال کھیلنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان
ذرائع کے مطابق سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے متوقع ہیں اس ایونٹ کے دوران ملک بھر میں فٹبال شائقین کو اعلیٰ معیار کے میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام نے بھی اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے تمام انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق کیے جائیں گے اس ایونٹ سے پاکستان میں فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں مدد ملے گی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی
ماہرین کے مطابق سیف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج مزید بہتر ہوگا۔







