پاکستان کو ملی کراچی ٹیسٹ میں شاندار فتح

0
28

پاکستان کو ملی کراچی ٹیسٹ میں شاندار فتح

پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دیدی، 476 رنز کے پاکستانی ہدف کے سامنے سری لنکن ٹیم 212 رنز پر ڈھیر، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز پاکستان نے 0-1 سے جیت لی۔

کراچی میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی جیت کے ساتھ یادگار بن گئی، پاکستان نے اپنی سرزمین پر 13 سال بعد فتح سمیٹی، سری لنکا کو 263 رنز سے ہرایا۔ نسیم شاہ نے شانداربولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسرشاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری اننگز میں سری لنکا کے اوشاڈا فرنینڈو 102 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

نسیم شاہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگزمیں 5 وکٹیں لینےوالےکم عمرترین کھلاڑی بن گئے،یاسرشاہ 2،حارث سہیل،محمدعباس اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پاکستان نے 2006 کے بعد ہوم گراوَنڈ پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا

وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ کو5وکٹیں حاصل کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں،شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس کی فارم بھی بہتر ہوئی ہے،ہوم گراوَنڈپرمزیدٹیسٹ میچزکھیلناچاہتےہیں،حارث سہہل نے کہا کہ ہوم گراوَنڈ پر کھیلنے کی خوشی ہے،

Leave a reply