پاکستان کو سستی بجلی، گیس اور تیل دے سکتے ہیں،ایرانی سفیر

پاکستان نے پی آئی اے کو اسلام آباد سے ایران کیلئے ففتھ فریڈم کی سہولت مانگی
irani safeer

پاکستان میں ایک طرف بجلی کے بلوں کے حوالہ سے عوام کا احتجاج جاری ہے، بجلی بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں وہیں دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ پاکستان چاہے تو ہم پاکستان کو سستی بجلی، گیس اور تیل دے سکتے ہیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں کے اعزاز میں ایرانی سفیر نے عشائیہ دیا ، جس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بجلی گیس کی کمی کا سامنا ہے اس بحران کو حل کرنے کیلئے ایران پاکستا ن کو سستی گیس، سستی بجلی اور سستا تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے ،

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اورپاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی اس کیلئے ایران نے پاکستان کو باضابطہ تجویز دی اور پاکستان نے اس تجویز کی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد پروازیں شروع کرنے کے بارے میں اتفاق کر لیا پاکستان نے پی آئی اے کو اسلام آباد سے ایران کیلئے ففتھ فریڈم کی سہولت مانگی ایران نے بھی اسی طرح کی سہولت اپنی چارائیر لائنوں کیلئے طلب کی ہے فی الحال لاہور اور کراچی سے مشہد کیلئے پروازیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی ،پاکستان نے منصوبہ مکمل کرنے سے معذوری ظاہر کر دی, پاکستان نے ایران کو معاہدہ معطل کرنے کے لیے ’فورس میجر اینڈ ایکسکیوزنگ ایونٹ‘ نوٹس جاری کر دیا,نوٹس میں پاکستان کے قابو سے باہر بیرونی عوامل کا حوالہ دیا گیا ہے,نوٹس میں پاکستان نے منصوبے کو آگے بڑھانے سے اپنی عارضی معذوری ظاہر کی ہے, پاکستان نے موقف اپنایا کہ جب تک کہ ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں منصوبے کی تکمیل ممکن نہیں ہو سکتی

حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی

وزیر مملکت مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بڑے اعلان کردیئے

جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا

بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

Comments are closed.