باغی ٹی ،بہاولنگر(محمد عرفان نامہ نگار) ایک روزہ پاکستان لائف سیورپروگرام کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام
تفصیل کے مطابق پاکستان لائف سیورز پروگرام (PLSP )کمیونٹی سیفٹی ونگ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 بہاولنگر نے دانش پبلک سکول(گرل) چشتیاں میں ایک روزہ پاکستان لائف سیورپروگرام کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں دانش پبلک سکول(گرل) چشتیاں کے ٹیچرز کوخون کے بہاو کو روکنے، دل اور پھیپھڑوں کی بحالی، آگ لگنے کی صورت میں فائر ایکسٹینگویشر کو استعمال کرنےاور کسی بھی ایمرجینسی صورتحال میں ریسکیو 1122 میں رابطہ کرنے iکے بارے لیکچر اور عملی مشق کروائئ گئی. پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122کا مقصد محفوظ بہاول نگر کا قیام ہے
Shares:








