پاکستان میں کرپشن میں کمی،ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ جاری

کرپشن میں کمی پرپاکستان کا اسکور 2 کی بہتری کے ساتھ 29 ہو گیا ہے

اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کر دی ہے، کئی سال بعد پاکستان کی درجہ بندی میں واضح بہتری آئی ہے۔

باغی ٹی وی : ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی،کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 140 سے 133 پر آ گیا ہے کرپشن سے متعلق 2022 میں پاکستان کا اسکور 27 تھا، کرپشن میں کمی پرپاکستان کا اسکور 2 کی بہتری کے ساتھ 29 ہو گیا ہے۔

اس رپورٹ میں پی ڈی ایم دور حکومت کا احاطہ کرتے ہوئے کرپشن میں کمی کے لیے کی گئی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری آئی ہے جو ریاست کے مختلف ستونوں کی بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

نئے ڈی جی ایف آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اے این پی کے صوبائی اسمبلی کی امیدوار انتقال کر گئے

نئے ڈی جی ایف آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Comments are closed.