پاکستانی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود میں 6 بھارتی ماہی گیروں کی جانیں بچا لیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود میں ماہی گیروں کی جانیں بچائی ہیں
ترجمان کے مطابق 16 اکتوبر کوپاکستانی جہاز مشرقی سمندری علاقے میں گشت کر رہا تھا کہ 6 بھارتی ماہی گیروں کو پانی میں ڈوبتا ہوا دیکھا ،بھارتی ماہی گیر ہاکستان اور بھارت کے مابین میری ٹائم باؤنڈری لائن کے قریب ڈوب رہے تھے ، پاکستانی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی فوری حرکت میں آئی اور چھ ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا، پاکستانی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے ریسکیو آپریشن سٹارٹ کیا اور کشتی کے تمام عملے کو بحفاظت نکالا، ،بھارتی ماہی گیروں نے بتایا کہ ان کی کشتی حادثے میں ڈوب گئی اور وہ پاکستانی پانیوں کی طرف بڑھ گئے
پاکستانی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو طبی امداد دی گئی اور انکی حالت بہتر ہونے پر انہیں بھارتی کوسٹ گارڈ کے حکام کے حوالے کر دیا گیا،بھارتی کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے انسانی ہمدردی کے اس جذبے کو سراہا