پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جلال پور پیرا والا میں کشتیوں کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1700شہریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ‌مقام پر منتقل کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ کی 5 شہروں لاہور،قصور، چنیوٹ، بہاولپور،مظفر گڑھ میں خیمہ بستیوں میں ہزاروں سیلاب متاثرین مقیم ہیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا،مرکزی مسلم لیگ گلگت کے رہنما عبدالرشید ترابی نے وزیراعلیٰ گلگت کا خیر مقدم کیا،سیلاب متاثرہ علاقوں میں اب تک متاثرہ علاقوں میں52 کشتیوں کے ذریعے مجموعی طور پر 64 ہزار 700 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، 12 لاکھ 55 ہزار افراد میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا چکی ہے، 39 ہزار 3 سو خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا چکاہے،میڈیکل کیمپوں‌پر 9 لاکھ 72 ہزار مریضوں کا علاج معالجہ اور مفت ادویات دی گئیں،

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب متاثرین کے لئے پانچ شہروں لاہور، قصور، چنیوٹ، بہاولپور،مظفر گڑھ میں خیمہ بستیاں قائم کر دیں جہاں متاثرین کو ضروریات زندگی کی تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں،مظفر گڑھ کی خیمہ بستی میں 100 خاندان رہائش پذیر ہیں، چنیوٹ میں جھنگ روڈ اڈا جامعہ آباد میں مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر حمیدالحسن نے خیمہ بستی کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور خشک راشن،و دیگر امدادی سامان تقسیم کیا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے متاثرین میں خشک راشن، امدادی سامان تقسیم کیا،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا،اٹاری منڈی احمد آباد دریائے ستلج کے مقام پر مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید نےفلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین میں کھانا، کپڑے تقسیم کیے ،شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کی جانب سے جلال پور پیر والا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے 1700متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جلال پور پیر والا میں بھی مرکزی مسلم لیگ سیلاب متاثرین کے لئے خیمہ بستی قائم کر رہی ہے،جلال پور پیر والا میں متاثرین میں کھانے کی تقسیم کے علاوہ میڈیکل کیمپ پر علاج معالجہ بھی جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ ملتان کی جانب سے شیر شاہ خیمہ بستی میں سینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا ، مرکزی مسلم لیگ مظفرگڑھ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی گئی،شعبہ خدمت خلق گجرات کی جانب سے محلہ چاہ بڈھے،جیل چوک، شادمان،عثمان پلازہ اور مختلف تھانوں میں کھانا ،فیملی گفٹ تقسیم کئے گئے، لودھراں میں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی سے مرکزی مسلم لیگ لودھراں کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفی اللہ کمبوہ کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں سیلاب متاثرین کی خدمت اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان کے جذبۂ خدمت کو سراہا ،

مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے قصور،سیالکوٹ،ننکانہ، بورے والا،بہاولپور، اوکاڑہ،گجرات،ساہیوال،عارفوالہ،کہروڑ پکا سمیت دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو، پکی پکائی خوراک کی تقسیم اور میڈیکل کیمپوں پر علاج معالجہ کیا جا رہاہے،

Shares: