پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا
بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے تو بھارت کو مطلوب افراد ہمارے حوالہ کئے جائیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجناتھ سنگھ نے بھارتی جریدے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اگر بھارت کے ساتھ تعلقات میں سنجیدہ ہے تو بھارت مخالف سرگرمیوں پر پابندی لگائے اور بھارت کو مطلوب افراد جو پاکستان میں ہیں وہ بھارت کے حوالہ کیے جائیں .راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ عمران خان نئے نئے وزیر اعظم بنے ہیں ہم اسے وقت دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تنظیموں کے ڈھانچوں کو بالکل ختم کریں اور کشمیر میں عسکریت پسندوں کی حمایت کرنا بند کریں. اس کے بعد ہی پاکستان سے بات چیت کی جا سکے گی .
واضح رہے کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت کی ریاستی پالیسی ہے، پاکستان میں ہونیوالی دہشت گری کی وادراتوں میں بھارت ملوث ہے. بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو بھی پاکستان میں گرفتار ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا