آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف ملک گیر ہڑتال جاری ہے
ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ،پٹرول کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،حکومت اور ایسوسی ایشن میں مطالبات کی منظوری کیلئے آج مذاکرات ہوں گے ،ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو تو ہرتال جاری رہے گی،انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے، انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے، آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے،
آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابداللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے کمرشل اورغیر قانونی لوڈنگ پر پابندی ہے اسکے باوجود انہیں روکا نہیں جارہا ہے۔18جولائی 2020 ء میں سابق وزیر پیٹرولیم کی سربراہی میں میٹنگ میں ان تمام معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ لیکن مسائل حل نہیں ہوسکے۔ جس بھی کمپنی کا ٹینکر ہواپنے نزدیکی ڈپو سے قانونی طورپر فلنگ کرنے کا اختیار رکھتاہے۔ہمارے کنٹریکٹر کے فلنگ کے معاہدے ہیں لیکن ہمارا کرایہ پرائیوٹ ٹینکرز لے رہے ہیں۔