چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان،مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لئے پاکستان میں امن و امان کا قیام ضروری ہے.دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ کھڑے ہیں.اسلام آباد میں علما کرام جلد کنونشن سنٹر میں لائحہ عمل پیش کریں گے
ان خیالات کا اظہار قاری محمد یعقوب شیخ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت مجلس مشاورت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا. مجلس مشاور ت میں مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے بھی شرکت کی. مرکزی مسلم لیگ کے وفد میں ترجمان تابش قیوم،صوبائی صدر خیبر پختون خواہ عارف اللہ بھی شامل تھے.مجلس مشاورت کا عنوان "دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد” تھا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر کو متحد ہو کر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔اجلاس میں چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان قاری محمد یعقوب شیخ نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، مشائخ اور مذہبی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔اجلاس میں امن و امان کے قیام ،فرقہ واریت کےخاتمے کے لئے ایک رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا اعلان جلد منظر عام پر آ جائے گا
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں علما کرام کا بہت بڑا اجتماع ہوا ہے، اس سے قبل اسلام آباد میں مختلف جماعتوں کی قیادت جمع ہوئی تھی.مجلس مشاورت کا موضوع فرقہ واریت کا خاتمہ اور ملک میں امن و امان کا قیام تھا، کرم ایجنسی، پارا چنار میں فسادات، خیبر پختونخوا کے علاوہ بلوچستان میں بدامنی بھی زیر بحث آئی .قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مستحسن قدم اٹھایا ہے اور قیام امن کے لئے پاکستان کی مؤقر جماعتوں کے قائدین،علما کرام کو دعوت دی تھی،پاکستان میں امن و امان کا قیام ہر صورت ہونا چاہئے. امن و امان نہیں ہو گا تو معیشت، سیاست مستحکم نہیں ہو گی.آج مجلش مشاورت میں شریک علما کرام اور قائدین نے حکومت خیبر پختونخوا کو یقین دہانی کروائی کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں.
قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ ہمار اپڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بہت بڑا بارڈر لگتا ہے. افغانستان، ایران کے ساتھ تعلقات کی بہتری لازمی ہے، ان ممالک کے ساتھ دوریاں ختم ہونی چاہئے. عنقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں جلد علما کرام کا اکٹھ ہو گا جو پڑوسی ممالک کے ساتھ ملکر چلنے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنا کردار پیش کرے گا.پاکستان میں امن و امان کا قیام ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا








