ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے
کراچی میں بھی بوہری برادری عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔کراچی میں بوہری کمیونٹی کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا،بوہری برادری نے پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازعید ادا کی،نماز عید کےموقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،بوہری برادری نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کئے
واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں بڑی تعداد میں نمازیوں نے نماز عید ادا کی لاکھوں افراد نے رب کے حضور امن وسلامتی اورعالم اسلام کی یکجہتی و خوشحالی کی دعائیں مانگیں