پاکستان میں کرونا سے مزید 53 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید54 اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک ہزار 353 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار281 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار453 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان بھرمیں کرونا مریضوں کی تعداد 16 ہزار349 ہے۔ 5 لاکھ 63 ہزار823افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب پنجاب میں 5 ہزار 600 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار436، خیبر پختونخوا 2 ہزار 118، اسلام آباد میں 511، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 201 اور آزاد کشمیر میں 313 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار976، خیبر پختونخوا 74 ہزار 167، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار966، پنجاب میں ایک لاکھ 78 ہزار644، بلوچستان 19 ہزار121، آزاد کشمیر 10 ہزار 626 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 92 لاکھ 78 ہزار 613 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 786 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 63 ہزار 823 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

Comments are closed.