پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ،عید کے پہلے دن 32 اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد56،349 ہوگئی ،پاکستان میں 24مئی کو کورونا کے1748 کیس رپورٹ ہوئے،اپاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز 37،700 ہوگئے،
گزشتہ 24گھنٹے کےدوران کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے،پاکستان میں کوروناسےانتقال کرنےوالےافرادکی تعداد 1167 ہوگئی،
سندھ میں کورونامریضوں کی تعداد 22،491،کےپی میں 7،905ہے،پنجاب میں کورونامریضوں کی تعداد20،077ہے،بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3،407،اسلام آبادمیں1،641ہے،گلگت بلتستان میں کورونامریضوں کی تعداد619،آزادکشمیرمیں209ہے،
بلوچستان میں اموات 40،گلگت بلتستان 7،آزاد جموں کشمیرمیں 2اموات ہوئی ہیں،خیبرپختونخوامیں کوروناسےاموات 398،اسلام آبادمیں تعداد 16ہے،سندھ میں کوروناسےاموات 367،پنجاب میں اموات 337ہوگئیں
ملک بھر میں کورونا کے361مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ،چوبیس مئی کو ملک بھر میں کورونا کے 10ہزار49ٹیسٹ کیے گئے اب تک ملک بھر میں 4لاکھ 83ہزار 656 ٹیسٹ کیے جا چکے ،








