پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک دن میں 36 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1841 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 36 اموات ہوئیں
پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 966 تک پہنچ گئی جبکہ تعداد اموات کی تعداد 939 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1841 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 15 ہزار 976، سندھ میں 17 ہزار 241، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820، گلگت بلتستان میں 550، اسلام آباد میں ایک ہزار 34 جبکہ آزاد کشمیر میں 115 مریض ہیں.
پاکستان میں اب تک 4 لاکھ 292 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 957 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 ہزار 489 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں
پاکستان میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہوئی ہیں، کے پی میں 334 اموار، سندھ میں 280، پنجاب میں 273، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 38 اور اسلام آباد میں 9 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں.۔