باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 67 اموات ہوئی ہیں اور2ہزار482 نئے مریض سامنے آئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح4.80 فیصد رہی۔ کرونا سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 607 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 13 ہزار 784 ہے۔ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں 60 اموات ہسپتالوں میں ہوئی ہیں جبکہ سات باہر ہوئی ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا ایکٹو کیسز کی تعداد58 ہزار611 ہے اور 8 لاکھ 34ہزار566 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب پنجاب میں 9 ہزار 925افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں سندھ میں 4 ہزار988، خیبرپختونخوا4ہزار25، اسلام آباد 753، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 536 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار927،خیبرپختونخوا ایک لاکھ31 ہزار411، پنجاب 3 لاکھ 37 ہزار 775، سندھ 3 لاکھ 14ہزار158، بلوچستان 24 ہزار908، آزاد کشمیر19 ہزار60 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 545 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Shares: