پاکستان میں کرونا سے مزید 102 اموات،4 ہزار سے زائد نئے مریض

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں مزید 102اموات ہوئی ہیں اور4 ہزار4 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار26تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ188 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد64ہزار373ہے، اور6لاکھ 20ہزار789افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے پنجاب میں 6 ہزار731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار516، خیبر پختونخوا 2 ہزار 496، اسلام آباد 588، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 380 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد62ہزار775، خیبر پختونخوا93ہزار862، پنجاب 2 لاکھ 37 ہزار594، سندھ 2 لاکھ 67 ہزار238، بلوچستان 19 ہزار942، آزاد کشمیر 13 ہزار713اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار64افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.