مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: پنجاب کالج کے طلبہ کی رنگارنگ الوداعی تقریب

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب کالج سٹی...

سیالکوٹ: ایتھوپیا کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض): پاکستان میں...

سیالکوٹ: دی سٹی سکول کا رنگارنگ "گلوبل ولیج” سمپوزیم

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو )...

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں البتہ کرونا کیسز میں کمی آ رہی ہے

این سی او سی کی جانب سے تازہ ترین جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے 9 اموات ہوئی ہیں جبکہ 313 مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 812 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 366 ہو گئی ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.72 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 466، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 564، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 747،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 42، بلوچستان میں 33 ہزار 522، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 600 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425 ہو گئی ہے ،کورونا کے سبب پنجاب میں 13 ہزار 48 اموات، سندھ میں 7 ہزار 631، خیبرپختونخوا 5 ہزار 879، اسلام آباد 962، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 اموات ہوئی ہیں

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوروناوائرس اومی کرون سے بچاؤ کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات دی ہیں اور کہا ہے کہ صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف سکریننگ کی جائے- عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔کورونا کے نئے وائرس سے بچاؤکیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویکسینیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا کے 57 ممالک میں پھیل چکی ہے گذشتہ ہفتے کے دوران اومیکرون ویرینٹ میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جنوبی افریقہ میں 29 نومبر سے 5 دسمبر کے دوران مختلف قسم کے 62 ہزار 21 کیسز رپورٹ ہوئے جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں سے 111 فیصد زیادہ ہے ،این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے،نئی قسم سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسی نیشن ضروری ہے، ماسک کا استعمال،سماجی فاصلہ اور ہاتھ دھونے کے عمل کو یقینی بنایا جائے صوبائی وزرائے صحت اور چیف سیکریٹریز نے ویکسی نیشن مہم کو بڑھانے سے متعلق آگاہ کیا کورونا ٹیسٹ کے اعدادو شمار کو بہتر بنانے اور کال سینٹرز کے قیام کے اقدامات پربھی بریفنگ دی گئی،تمام صوبے اہداف حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر ویکسی نیشن مہم شروع کریں گے ،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan