پاکستان میں کرونا سے مزید 7 اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ 498 نئے مریض سامنے آئے ہیں
کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8ہزار909 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 ہوگئی ہے اور6 ہزار335 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار41ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 97 ہزار44، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار414، بلوچستان میں 13 ہزار45، اسلام آباد میں 15ہزار714، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار306 اور گلگت میں2 ہزار948 مریض سامنے آئے ہیں
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار206 اور سندھ میں 2 ہزار420 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار255، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 143، گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے،