پاکستان میں کرونا سے مزید 45 اموات،مریضوں میں ابھی اضافہ

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے

این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 45 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10ہزار 908 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 432 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا 4 لاکھ 72 ہزار 99 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار763 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39 ہزار888، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 996، سندھ میں 2 لاکھ 33 ہزار396، پنجاب میں ایک لاکھ 48 ہزار 488، بلوچستان میں 18 ہزار 537، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 583 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 387 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 769، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 773، اسلام آباد میں 450، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 238 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

Leave a reply