باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے،پانچ جون کو ملک میں 4ہزار734 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد93ہزار983ہوگئی،پانچ جون کو ملک بھر میں کورونا کے 22ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 12ہزار459 ہے،سندھ میں 34ہزار889 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 59ہزار 467 ہے،پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تعداد 35 ہزار 308 ہوگئی ہے،اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 4ہزار323 افراد متاثر ہوئے ،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 331 ہوگئی،بلوچستان میں 5 ہزار 776 ، گلگت بلتستان میں 897 کیسز رپورٹ ہوئے

ملک بھر میں 5جون کو کورونا سے 97 افراد جاں بحق ہوئے ،جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1935 ہو گئی،کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ 659 اموات ہوئیں،سندھ 615،خیبرپختونخوا 541،بلوچستان 54اوراسلام آباد میں 45 افراد جاں بحق ہوئے،گلگت بلتستان میں 13 اور آزادکشمیر میں 8 متاثرہ افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر میں اب تک کورونا سے32ہزار582 مریض صحتیاب ہوگئے،

ملک بھر میں پانچ جون تک کورونا کے 6لاکھ 60 ہزار508 ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں 1265 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،ملک بھر میں 5 ہزار60 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،

Shares: