پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، اموات کی تعداد کیا؟

0
34

پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، اموات کی تعداد کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد کی تعداد 27 ہزار 474 ہو گئی ہے جبکہ ایک دن میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 618 ہوگئی۔

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1637 نئے مریض‌سامنے آئے، پنجاب میں 10 ہزار 471، سندھ میں 9 ہزار 691، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 327، بلوچستان میں ایک ہزار 876، گلگت بلتستان میں 421، اسلام آباد میں 609 جبکہ آزاد کشمیر میں 79 مریض ہیں

ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 70 ہزار 25 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 982 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 ہزار 756 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 618 ہوگئی۔ سندھ میں 175، پنجاب میں 191، خیبر پختونخوا میں 221، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 24 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان کی بازی ہا رچکے ہیں

Leave a reply