پاکستان میں کرونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں ابھی تک خاتمہ نہیں ہوا، کرونا وائرس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ اموات بھی ہو رہی ہیں
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیں جبکہ 644 نئے مریض سامنے آئے ہیں.پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار517 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ15ہزار260 ہو گئی ہے
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 375 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اورصحتیاب افراد کی مجموعی تعداد2 لاکھ 98 ہزار 968 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 9ہزار135 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار766 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں 99 ہزار 812، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 50، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 973، بلوچستان میں 15 ہزار 371، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 816 مریض سامنے آئے ہیں
اہن سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 240 ، سندھ میں 2 ہزار 520 ، خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 76 اموات ہوئی ہیں
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے.