پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، مریض بھی 1625 ہو گئے

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستا ن میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے، جبکہ مریضوں کی تعداد 1625 ہو گئی ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے593کیسز ہیں،سندھ میں 508 ،بلوچستان میں کورونا کے144 کیسز،گلگت بلتستان میں 128 ،آزاد کشمیر میں کورونا کے 6 کیسز ہیں

کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 28 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،

پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

Leave a reply