پاکستان میں کرونا ویکسین سب سے پہلے کس کو دی جائے گی؟ اعلان ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت خدمات ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں تمام شہریوں کو کرونا کی ویکسین مفت فراہم کرے گی
نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے2021 کی دوسری سہ ماہی تک بین الاقوامی مارکیٹ سے کووڈ۔ 19 کی ویکسین خریدنے کے لئے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی رقم مختص کی ہے تاکہ 220 ملین کی آبادی کو حفاظتی ٹیکےلگائے جا سکیں۔
نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ چینی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اور بہت جلد ہی لوگوں کو بلا معاوضہ دستیاب ہوجائے گی ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے کورونا و وائرس کے خلاف تحفظ کے لئے نجی شعبے کو ویکسینیں درآمد کرنے کی اجازت دی ہے ۔
نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر کارکنان کو لگائی جائے گی ۔ دوسرے مرحلے میں 65 سال کے بزرگ افراد کو یہ ویکسین لگائی جائے گی اوربعد میں باقی لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔