پاکستان میں‌ کرونا کے 500 سے زائد نئے کیسز،اموات میں بھی اضافہ

0
25

پاکستان میں‌ کرونا کے 500 سے زائد نئے کیسز،اموات میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ 531 نئے مریض سامنے آئے ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار588 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 19 ہزار848 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 264 ،سندھ میں 2 ہزار 556 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 78 اموات ہو چکی ہیں.

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار428 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 892، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 534، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار367، بلوچستان میں 15 ہزار541، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 131 کرونا مریض سامنے آئے ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 4 ہزار609 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار651 رہ گئی ہےم

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار920 ہے،ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اور قرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے،

Leave a reply