پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،محمد مصطفی بن طلحہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز راولپنڈی اسٹیدیم میں اوساکا ٹرافی کپ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، جسمیں ڈائریکٹر اوساکا بیٹریز محمد مصطفی بن طلحہ نےخصوصی شرکت کی ،اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستانی کپتان اظہر علی اور سری لنکن کپتان ڈی مووتھ کرونارتنے بھی موجود تھے،

محمد مصطفی بن طلحہ(ڈائریکٹر اوساکا بیٹریز) کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ ملک میں واپس آئی ہے، کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے اور اس سے ملک میں ایک مرتبہ پھرکھیلوں کے میدان سجیں گے ، اوساکا بیٹریز نے ہمیشہ کرکٹ کی بحالی میں اپنا مثبت کردار اداکیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا ۔

سری لنکن کپتان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اظہر علی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئی اور گراوٴنڈز کی رونقیں بحال ہوئیں، آسٹریلیا میں ہم اچھی طرح سے پرفارم نہیں کرسکے، اب ہوم گراوٴنڈ پر کھیل رہے ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ جو کمی ہے اسے دورکریں۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈی مووتھ کرونا رتنے نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر بہت خوش ہیں، 10 سال کے بعد آئے ہیں اچھا موقع ہے، پاکستان کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہے، مکی آرتھر پہلے پاکستان کے کوچ تھے اب ہمارے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ ٹریننگ کرکے پاکستان کی ٹیم کو جاننے کا موقع ملا ہے لہذا کوشش کریں گے کہ اچھا پرفارم کریں۔

Shares: