پاکستان میں دیوالی کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہیں۔ ہندو برادری نے اس موقع پر اپنے گھروں کو دیوں اور رنگولی سے سجایا ہے۔ کراچی، لاہور، اور حیدرآباد جیسے شہروں میں دیوالی کی تقریب میں خصوصی عبادات اور روایتی مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
مقامی ہندو رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دیوالی صرف روشنیوں کا تہوار نہیں بلکہ یہ محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام بھی ہے۔ اس سال، مختلف مقامات پر تقریبات منعقد کی گئی ہیں جن میں ثقافتی پروگرام، موسیقی اور رقص شامل ہیں۔حکومت نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہونے کا پیغام دیا ہے اور اس تہوار کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا ہے ،لاہور اور کراچی میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریبات منعقد کی گئی جہاں شرکا نے پلھجڑیاں چلا کر خوشی کا اظہار کیا، لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب ہوئی، جس میں شرکا نے مل کر کیک کاٹا اور تقریب میں شریک ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی،دیوالی کی تقریب میں پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا اور پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب سونیا عاشر بھی شریک ہوئیں،لاہور میں ہونے والی دیوالی کی اس تقریب میں ہندوؤں کے علاوہ مسلمانوں، سکھوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے بھی شرکت کی، شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک گلدستہ ہے، جہاں ہر شہری کو احترام دیا جاتا ہے۔
شہر قائد کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے تحت دیوالی کی مناسبت سے تقریب دوران کیک کاٹا گیا،ہندو کونسل کی جانب سے دیوالی کی مناسبت سے رنگارنگ میوزیکل پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف رمیش کمار نے تقریب کے شرکا کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی۔
دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کرمثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں،وزیراعظم
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری سے تعلق رکھنے والوں کو میری جانب سے دیوالی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک،روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے. دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں. پاکستانی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے. اس موقع پر، میں پاکستان میں متحرک ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جن کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔ بابائے قوم، قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا تصور دیا تھا جہاں تمام برادریوں کو بلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کے برابری اور آزادی حاصل ہو۔ حکومت ان اقدار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ پاکستان میں ہر کمیونٹی کو ان کے عقائد سے قطع نظر مساوی حقوق اور یکسان ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن اور خوشحالی لائے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھائے۔دیوالی مبارک.
دیوالی کا تہوار امید، حوصلہ اور شفقت جیسے اقدار کی نمائندگی کرتا ہے، بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے ہندو اور شیڈولڈ کاسٹس برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ روشنیوں کا تہوار اتحاد، امن اور مسرت جیسے آفاقی اقدار کی علامت ہے. دیوالی اندھیروں پر روشنی کی فتح کا جشن ہے. پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا.دیوالی کا تہوار امید، حوصلہ اور شفقت جیسے اقدار کی نمائندگی کرتا ہے،
دعا ہے روشنیوں کایہ تہوار ہندو برادری کیلے امن اور خوشحالی لائے۔ شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہندو برادری کا ملکی ترقی میں کردار ہمیشہ اہم رہاہے،پیپلز پارٹی ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور رواداری کی ضامن ہے،دعا ہے روشنیوں کایہ تہوار ہندو برادری کیلے امن اور خوشحالی لائے۔
دیوالی کی خوشیوں میں ملکی سلامتی کو یاد رکھیں۔وفاقی وزیر نجکاری
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک میں بسنے والی تمام ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کی بھرپور خوشیاں مبارک ہوں۔ استحکام پاکستان پارٹی تمام اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق اقلیتیں یکساں حقوق کی حامل ہیں اور بطور پاکستانی ہم سب ایک ہیں۔ دیوالی کی خوشیوں میں ملکی سلامتی کو یاد رکھیں۔ ملکی ترقی اور اہم شعبوں میں ہندو برادری اور اقلیتوں کی نمایاں کارکردگی لائق تحسین ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کا مینارٹی ونگ بھی دیوالی کا تہوار بھرپور طریقے سے منائے گا۔
قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے، قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،دیوالی روشنیوں کا تہوار ، امن، خوشحالی اور خوشی کا پیغام دیتا ہے،پاکستان میں دیوالی کی خوشیاں منانا مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی عکاس ہے، دیوالی تاریکی پر روشنی کی فتح، برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہےپاکستان میں دیوالی کا تہوار منانا ہمارے ثقافتی تنوع کی علامت ہے،آئین ِ پاکستان تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،
بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت
گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل
لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی