باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ ایک بار پھر کم ہو گئی ہے
پاکستان کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ تو چل رہا ہے لیکن اسکی سپیڈ کم ہو گئی ہے، سپیڈ کم ہونے کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین انٹرنیٹ بند ہونے کے حوالہ سے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، جن شہروں میں پی ٹی سی ایل کی سروس ہے وہاں انٹرنیٹ بند یا سپیڈ کم ہے،
ملک بھر میں جاری بارشوں، سیلاب کی وجہ سے بھی نیٹ کی سپیڈ متاثر ہو سکتی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق بارشوں کی وجہ سے انٹرنیٹ کیبل کی بحالی کے کام میں تاخیر کی وجہ سے سپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دو روز قبل بھی انٹرنیٹ بند ہو گیا تھا جس کے بعد صارفین نے مختلف پروپیگنڈے کئے تھے تا ہم پی ٹی اے نے انٹرنیٹ بندش کی وجہ بتا دی تھی
واضح رہے کہ صارفین کو ایک ہفتے میں تیسری بار انٹرنیٹ میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جمعہ 19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی سات گھنٹے انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی-