بھارت اندرونی انتشار، انتخابی کشیدگی اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث شدید عالمی دباؤ کا شکارہے،

اندرونی بدامنی سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی سرکار نے ایک بار پھر پاکستان مخالف مہم چلا دی،فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے بھارت دنیا کو گمراہ اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی سازش میں مصروف ہے ،بھارتی انٹیلی جنس ذرائع نےالزام لگایا کہ مودی سرکار کا انوکھا دعویٰ، پاکستان "دہشتگرد لانچ پیڈز” دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، لائن آف کنٹرول کے جنگلاتی علاقوں میں چھوٹے، جدید کیمپس تعمیر کیے جا رہے ہیں، این ڈی ٹی وی کے مطابق پاک فوج، آئی ایس آئی اور حکومت مل کر "آپریشن سندور” میں تباہ کیے گئے دہشتگرد انفراسٹرکچر کو فعال کر رہے ہیں، این ڈی ٹی وی کے دعوے کے مطابق؛ "نئے کیمپس سیٹلائٹ اور ڈرون سے بچنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں” پاکستان عالمی بینک و ایشیائی بینک کی امداد دہشتگرد کیمپس کی تعمیر نو میں استعمال کر رہا ہے، بہاولپور میں جیش محمد، لشکرطیبہ، حزب المجاہدین کمانڈرز اور آئی ایس آئی کا اجلاس، دہشتگردوں کی تنظیم نو اور بھرتی کی منصوبہ بندی کی گئی

این ڈی ٹی وی کا پراپیگنڈہ ریاستی حمایت یافتہ اور پاکستان کو دباؤ میں لانے کی مذموم سازش ہے،مودی سرکار جھوٹے بیانیے اور الزامات کے ذریعے پاکستان کے خلاف جنگی فضا پیدا کر رہی ہے،مودی سرکار ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کا فرضی خطرہ دکھا کر فوجی جارحیت کا جواز پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے،پاکستان مخالف بیانیہ دراصل بھارت کا ہندوتوا ایجنڈا ہے جو جنگی جنون سے جڑا ہوا ہے،جنگ کا ماحول تیار کرنے کے لیے بی جے پی میڈیا، فوج اور خفیہ اداروں کو پہلے بھی ہتھیار بنا چکی ہے،بی جے پی کا نام نہاد ترقی یافتہ بھارت سیٹلائٹ، ڈرون اور نگرانی کے باوجود پہلگام حملے کے واضح ثبوت پیش کرنے سے قاصر کیوں ہے؟انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے "دہشتگردی” کا بیانیہ استعمال کرنا مودی سرکار کا پرانا حربہ ہے

Shares: