سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے اسلام آباد میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سٹرٹیجک شراکت دارہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ تجارت کو بڑھانے کے لیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردارہے۔پاکستان دورے کے دوران دو ارب ڈالر کے 27 معاہدے ہونگے، پاک سعودی بزنس فورم دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان رابطے کے حوالے سے اہم ہے،معاشی طور پر پاکستان نے جو گذشتہ دو سال کے قلیل عرصے میں جو کامیابی حاصل کی وہ انتہائی متاثر کن ہے، سعودی عرب پاکستان کا شراکت دار رہے گا تاکہ معاشی طور پر مستحکم ہو،پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، میرے خیال میں پاکستان اور سعودی عرب مل کر لامحدود کام کر سکتے ہیں، اسی طرح سے جیسے ہمارے معاشی اور تاریخی تعلق کی کوئی حد نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے قیام سے ہی ہمارے سیاسی تعلقات انتہائی اعلٰی درجے کے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو 2019 میں 3 ارب سے بڑھ کر 5.4 ارب ڈالر ہو گئی ہے،سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاری کو جاری لائسنس میں بھی دگنا اضافہ ہوا ہے، اب ہم اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں کہ مستقبل کا سوچیں، اور سعودی عرب کا مستقبل کامیابی، معاشی خوشحالی اور نجی شعبے کو مضبوط کرنا ہے جن میں سے پچاس سے زائد کمپنیاں ہمارے ساتھ یہاں وفد میں بھی موجود ہیں،وژن 2030 کا ایک اہم ہدف یہ بھی ہے کہ معاشی خوشحالی کو اپنے شراکت داروں تک بڑھایا جائے تعمیراتی منصوبوں کے لیے سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا مقام ہے اور آئندہ سال اس حوالے سے ایوارڈ دینا شروع کریں گے جس میں ہم چاہیں گے کہ پاکستان بھی شامل ہو.
میرایقین ہے جو ایک بار پاکستان آئے وہ باربار آنے کی تمنا کرےگا،اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرایقین ہے جو ایک بار پاکستان آئے وہ باربار آنے کی تمنا کرےگا،پاکستان سعودی عرب بزنس فورم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے.پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے.پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے.پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کی حمایت کی بدولت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے.فنڈ سہولت کا انتظام پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کو فروغ دیتا ہے.اقتصادی بحالی کے ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے.ہماراسرمایہ کاری کا ماحول غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ہے.پاکستان بہت جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا.پاکستان سعودی عرب کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے.پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے.پاک سعودی بزنس فارم میں پاکستان اور سعودی عرب نے تعاون بڑھانے کا عزم کیا ہے.پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے پرعزم ہے.پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے.پاکستان کی افراط زر کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے.قدرتی وسائل کی تلاش معیشت کو فروغ دیتی ہے.پاکستان اور سعودی عرب کان کنی کے شعبے میں تعاون بڑھا رہے ہیں. معاشی اشاریے مثبت ہیں.بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں.پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے.زراعت، لائیو سٹاک کے شعبے سعودی سرمایہ کاری کے لیے کھلے ہیں.قابل تجدید توانائی کے منصوبے سعودی سرمایہ کاروں کے لئے کھلے ہیں
سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے مواقعوں سے استفادہ کرسکتا ہے.مصدق ملک
وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں. پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں.سعودی عرب میں پٹرولیم کے خام مال کے بے شمار وسائل موجود ہیں.پاکستان پٹرولیم مصنوعات کو استعمال کر نے کی بڑی مارکیٹ موجود ہے.سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے مواقعوں سے استفادہ کرسکتا ہے. ایس آئی ایف سی سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ ہماری ترجیح ہے.عبدالعلیم خان
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےپاک سعودی بزنس فورم سےخطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں.پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ ہماری ترجیح ہے.پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وسیع ترمواقع موجود ہیں.پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے.سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے.پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا مشکور ہے.پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وسیع ترمواقع موجود ہیں،
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی آر ہی ہے.وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی آر ہی ہے.معاشی اصلاحات کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں.پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے.نجی شعبے کی شراکت داری سے ملکی معیشت کو مستحکم کر سکتے ہیں.زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے.وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی معیشت میں مسلسل استحکام آرہا ہے. پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی.آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی،
آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات
سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا: 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کی توقعات
سعودی عرب کا قومی دن،پاکستانی قیادت کی مبارکباد،پیغامات