پاکستان میں سینیٹ الیکشن کا ہنگامہ، اور وزیر خارجہ کس ملک روانہ ہوگئے؟

پاکستان میں سینیٹ الیکشن کا ہنگامہ، اور وزیر خارجہ کس ملک روانہ ہوگئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مصر کے دورے پر روانہ ہوگئے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مصر کے 2 روزہ دورے کے دورانمصر کے تاجروں اور وہاں مقیم پاکستانی برادری سے ملاقات کریں گے۔

مصر روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اپنے ہم منصب کی دعوت پر مصر جارہے ہیں، مصر مسلم امہ کا اہم ملک اور افریقہ کے لیے گیٹ وے ہے۔ افریقی ممالک سے تجارتی تعلقات حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کہ دونوں ممالک میں معاشی تعاون کے فروغ کے لیے امکانات موجود ہیں، تعلیمی شعبے میں استفادے کے لیے جامعہ الازہر کا دورہ کرنے کی خواہش ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان برادرانہ مراسم کے حوالے سے مصر کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور مصر کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، دو طرفہ تعلقات یکساں عقیدے، تہذیب اور اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے دورے سے برادر ملک مصر کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم اور متنوع ہونگے۔یہ دورہ دوہزار انیس میں مکہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور اسی سال نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور صدر عبدالفتاح السیسی کی ملاقاتوں کے تناظر میں ہو رہا ہے۔ان ملاقاتوں میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے اور اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Comments are closed.