پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی

0
127

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہوگئی ہیں۔
شہر قائد کراچی کے ڈیلرز کے مطابق فی واٹ سولر پینلز ریٹ 30 سے 32 روپے کی سطح تک گر گئے ہیں،عالمی منڈی میں لیتھیم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد گرے ہیں، پاکستانی امپورٹرز ریٹ میں کمی کا فائدہ منتقل نہیں کر رہے،سولر پینل ڈیلرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں ان پینلز کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپ میں بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے استعمال کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔یورپی حکام کا خیال تھا کہ پینل بھی یورپ میں ہی تیار کیے جائیں گے لیکن چینی کمپنیوں نے بہت بڑے پیمانے پر سولر پینلز تیار کر کے مارکیٹ میں پہنچا دیئے۔ اس کے نتیجے میں سولر پینلز کی قیمتیں گرنے لگیں جو مسلسل گر رہی ہیں،سولر پینل مزید سستے بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ مارکیٹ خراب ہونے کے بعد یورپ نے اپنے یہاں شمسی توانائی کے استعمال پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں سولر پینل بنانے والی مقامی صنعت بالکل بیٹھ گئی ہے اور مارکیٹ میں صرف چینی سولر پینل ہی دستیاب ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کا اہم اقدام ،سولر پینلز مزید سستے ہونے کا امکان، چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا،چین کی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ، اسمبلنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی،پنجاب میں سولر پینلز کی ٹیسٹنگ لیب بھی بنائی جائے گی۔

اقلیتی برادری کے لیے سولر پینلز کی تقسیم: وفاقی حکومت کا اہم اقدام

ے سندھ کی عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی کے حوالہ سے خوشخبری

200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے

500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں

Leave a reply