باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 8ہزار25 ہوگئی ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2ہزار839 کیسزرپورٹ ہوئے اور کرونا مریضوں کی کل تعداد3لاکھ 98ہزار24 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں 3لاکھ 39ہزار810 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور48ہزار576 زیر علاج ہیں۔اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 30 ہزار123، خیبر پختونخوا میں47 ہزار 190، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار35، بلوچستان میں17 ہزار158، آزاد کشمیر میں 6 ہزار855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار649 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار991 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار924، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار368، اسلام آباد14، گلگت بلتستان97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔حکومت پاکستان نے 16 بڑے شہروں میں 31جنوری2021 تک سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں اور پورے میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کر دیئے گئے ہیں۔ملک بھر کے اسپتالوں کو 2811 آکسیجن بیڈز فراہم کیےگئے ہیں۔ اسپتالوں میں 13ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جاچکے ہیں۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لاہور کے 26علاقوں،راولپنڈی کے 15،ملتان کے7،لیہ کے 5،سرگودھا کے4،گوجرانوالہ کے 3،فیصل آباد کے4،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 3 اورمیانوالی کے2علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر)نجی اور سرکاری (بند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,
پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں








