باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 532 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 8 اموات ہوئی ہیں
پاکستان میں کرونا سے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 418 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 432 ہو گئی ہے،
کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 2لاکھ 93 ہزار916 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکیٹو کیسزکی تعداد7ہزار70 رہ گئی ہے
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار437 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 98 ہزار602، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار418، بلوچستان میں 14ہزار607، اسلام آباد میں16 ہزار224، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار566 اور گلگت میں 3 ہزار542 مریض سامنے آ چکے ہیں
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار227 اور سندھ میں 2 ہزار469، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں83 اور آزاد کشمیر میں70 اموات ہو گئی ہیں،
این سی او سی کے مطابق پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے،ملک بھر میں 880 کرونا مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں