پاکستان مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے،امام کعبہ

جن استاد محترم سے تحفیظ کا شرف ملا وہ بھی پاکستانی تھے,امام کعبہ
0
108
pakistan

اسلام آباد: امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن محمد الحمید نے کہا ہے کہ پاکستان مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے،پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں –

باغی ٹی وی : مام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن محمد الحمید سے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے ملاقات کی، ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی بھی موجود تھے۔

امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے،پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں،پاکستانیوں سے مل کر مجھے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ، جن استاد محترم سے تحفیظ کا شرف ملا وہ بھی پاکستانی تھے، دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت ہے-

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

امام کعبہ نے کہا کہ نفرت کو ختم کرنے کا بہترین ذریعہ تعلیم ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دینی تعلیم کے فروغ اور اسلامی تعلیمات کی ترویج میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے وزارت تعلیم اور اسلامی یونیورسٹی کے مابین جاری تعاون سے دنیا بھر کے طلبا و طالبات کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی یونیورسٹی کو سراہتے ہیں کہ جامعہ نے انسانی جان کی شریعہ و قانون کی روشنی میں اہمیت پر کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں وہ خصوصی طور پر شرکت کے لئے آئے ہیں کانفرنس سے ملکی و غیر ملکی طلبا استفادہ کریں گے ، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اعلیٰ معیاری تعلیم کی 30 سے زائد ممالک کے طلبا کو فراہمی پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔

پاکستان اور قزاخستان کے درمیان ریاستی میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر …

انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد نے اس کانفرنس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہےامام کعبہ نے اصول الدین، شریعہ،اور عربی کے شعبوں میں گراں قدر خدمات پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تعریف کی ،انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملک بھر میں سرفہرت ادارہ ہے جہاں غیر ملکی طلبا و طالبات کی سب سے زیادہ تعداد ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔

انہوں نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بہترین اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور اقدامات پر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی کے کردار کی بھی تعریف کی اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے پاکستان اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آمد پر امام کعبہ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی دینی اور عصری علوم کی ترویج کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے ،وزارت تعلیم جامعہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی، کوشش ہے کہ ہم مدارس اور جامعات کے ذریعے محبت کا پیغام عام کریں۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کوشوکاز نوٹس جاری

واضح رہے کہ امام کعبہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت اور خصوصی خطاب کے لئے بدھ کو اسلام آباد پہنچے جبکہ جمعرات کو صبح 9 بجکر 45 منٹ پر فیصل مسجد کیمپس میں وہ اس کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیں گے امام کعبہ جمعہ کے روز فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی بھی امامت کریں گے-

Leave a reply