پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزارت خزانہ نے کابینہ کواقتصادی اشاریوں، اقدامات پر بریفنگ دی،مشیر خزانہ نے کابینہ کو اقتصادی اشاریوں اوراقدامات پر بریفنگ دی اہداف سے زیادہ سہ ماہی اہداف حاصل کیے گئے ہیں،جولائی سے اکتوبرتک معیشت کے اہداف کامیابی سے پورے کرلیے،
معاشی بحران سے نکلنے کیلیے ہم نے کیا کیا؟ شاہ محمد قریشی بول پڑے
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے ساتھ عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے ،معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے ،پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے ،پاکستان مشکل معاشی چیلنجز پر قابو پارہا ہے ،اسٹاک مارکیٹ سے بھی مثبت اعشاریے مل رہے ہیں،بیماری کے علاج میں وقتی طور پرتکلیف ہوتی ہے،حکومتی پالیسیوں کے حوصلہ افزانتائج سامنے آ رہے ہیں،معاشی استحکام کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں،
مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے
آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کاروبارکوآسان بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،صوبائی حکومتیں ذخیرہ اندوزوں پرنظررکھیں،