پاکستان مذاکرات اور ڈائیلاگ سے پیچھے نہیں ہٹے گا، وزیر خارجہ

0
41

پاکستان مذاکرات اور ڈائیلاگ سے پیچھے نہیں ہٹے گا، وزیر خارجہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یک طرفہ اقدامات اٹھائے ،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بھارتی اقدامات کویکسر مسترد کیا، وزیر اعظم نے منصب سنبھالتے ہی بھارت کو مذاکرت کی دعوت دی، افسوس کہ بھارت سرکار مثبت سوچ کی حامی نہ تھی، بھارت کا یہی رویہ جمود کا باعث بنا،جمود کی فضا ختم کرنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے، پاکستان مذاکرات اور ڈائیلاگ سے پیچھے نہیں ہٹے گا،

قبل ازیں گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کیطرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ اور غیر آئینی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے بدترین محاصرے نے خطے کے امن کو شدید نقصان سے دو چار کیا ہے ہماری حکومت نے 2018 میں آتے ہی ہندوستان پر واضح کیا کہ اگر وہ امن کی جانب ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو بڑھائیں گے مگر افسوس کہ بھارت سرکار نے امن کی جانب پیش قدمی سے تامل کیا اور پھر دنیا نے خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو محسوس کیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنا ہو گا اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی آزادانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کا حق خود ارادیت انہیں دینا ہو گا خطے میں ماحول کو ساز گار بنانے کی ذمہ داری بھی ہندوستان پر عائد ہوتی ہے جبکہ تنازعات کی بجائے باہمی تعاون ہماری ترجیح ہے ،ہم پر امن بقائے باہمی کے اصول کے حامی ہیں۔

بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور، جانئے مودی کی مجبوری کیا ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply