پاکستان نیشنل برج ٹرائلز میں مقابلہ کرنے والی ٹیموں کے نام سامنے آ گئے-
باغی ٹی وی:پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز 14 مارچ سے کراچی جمخانہ میں ہو رہا ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن کے اس ٹرائل میں 2 ٹیموں کا انتخاب ہو گا جو رواں برس ماہ مئی میں لاہور میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کریں گی ۔
پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت سے متعلق سوال پر یاسمین راشد گڑبڑا …
پی سی ہوٹل لاہور میں 5 سے 13 مئی تک برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ہو گا جس میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، بھارت، متحدہ عرب امارات، اردن، فلسطین ، شام ، کویت ، سری لنکا اور سعودی عرب کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ لاہور میں منعقدہ چیمپئن شپ میں جو ٹیم کوالیفائی کرے گی وہ رواں برس ورلڈ چیمپین شپ کے لئے مراکش جائے گی
کراچی جم خانہ میں پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز 14 مارچ سے 21 مارچ تک جاری رہے گا ۔ٹرائلز کو ضیا محمود اوپن ٹیم ٹرافی پاکستان نیشنل برج ٹرائلز کا نام دیا گیا ہے-
کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پردھاوا،2 اہلکار اغواء
ٹرائلز میں دو ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ٹرائلز میں کل آٹھ جن میں سے دو لیڈیز، چار سینئرز، اور دو مکسڈ ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں سے دو ٹیموں کو برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے مقابلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
پاکستان برج فیڈریشن کے سیکرٹری احسان قادر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرائلز کے چیف ڈائریکٹر وہ خود ہوں گے اور انکی معاونت وجاہت سوری کریں گے۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن ، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان ٹرائلز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ٹرائلز میں شرکت کرنیوالی ٹیموں میں اوپن میں سپیل، تحسین، گلزار بلال، کامران، سعید اختر،اسلام آباد، پوریس، اصغر عباس اور میران شامل ہیں۔ سینئرز میں مائنڈ سپورٹس، سعید اختر، جنجوعہ اور کامران شامل ہیں۔ خواتین میں فاطمہ اور سمیرہ شامل ہیں ۔مکسڈ میں سپیڈ اور سمیرا شامل ہیں-