کراچی: کینٹ اسٹیشن سے بھارتی ماہی گیروں کی وطن واپسی ہوئی ہے

ملیر جیل میں سزا پوری ہونے کے بعد 80 ماہی گیروں کو واپس بھارت روانہ کردیاگیا،ایدھی فاونڈیشن کے تحت 80 ماہی گیروں کو بذریعہ ٹرین روانہ کیاگیا ،سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی انتظامیہ نے بھارتی ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات اٹھائے ہیں ،پاک بھارت کے مسائل جلد حل کیے جائیں اچھا ہے،بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کینٹ اسٹینشن سے علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے گا،80 ماہی گیروں میں سے19 مسلمان ماہی گیر شامل ہیں .ایدھی حکام کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو نقد رقم، کپڑے اور ضرورت کا سامان دیاگیاہے

تمام ماہی گیر گزشتہ روز ایدھی فاونڈیشن کے حوالے کردئے گئے جن کی کوششوں سے انہیں کراچی سے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچادیا گیا جہاں سے یہ آج شام واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردئے جائیں گے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے ان ماہی گیروں کی رہائی کے لئے 18 اکتوبر کو حکومت سندھ کو ایک خط کے ذریعے مطلع کردیا تھا جس کے بعد ایدھی فاونڈیشن نے ان ماہی گیروں کی بھارت روانگی کے لئے انتظامات کئے تھے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ نے 30 اکتوبر کو ان ماہی گیروں کی رہائی کے لئے خط ارسال کردیا تھا جس کے بعد ان ماہی گیروں کی لاہور منتقلی کے لئے بذریعہ ریل ٹکٹوں اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا۔ 

رپورٹ، خالد محمود خالد
بھارتی قید سے آزاد 19ماہی گیر کراچی فشریز پہنچ گئے

Shares: