پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دے دی

0
45
kalbhoshan

پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی کلبھوشن یادیو سے ملاقات جاری ہے ،

 

قبل ازیں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیہ دفتر خارجہ پہنچ گئے، بھارتی ہائی کمیشن کی سٹاف کار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ چھوڑ کر واپس روانہ ہو گئی،. بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کروائی جائے گی، ملاقات کے وقت اور مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے.

قبل ازیں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی کامعاملہ ،بھارت نےپاکستان کی پیشکش کاجواب دے دیا،

بھارت ڈپٹی ہائی کمشنرکوملاقات کیلئےبھجوانے پررضامند ہوا ہے،- پاکستان نےعالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے تحت قونصلررسائی کی پیشکش کی تھی ، پاکستان نےگزشتہ ماہ بھی کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی.

بھارت نے اس بار کلبھوش یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے کوئی شرط عائد نہیں کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستانی حکام کی موجودگی میں کلبھوشن یادیو سے ملاقات کرے گا

کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دے جائے گی یہ قونصلر رسائی ایسے موقع پر دی جارہی ہے جب کشمیری قوم چار ہفتوں سے مسلسل کرفیو میں‌ ہیں اور ان کا زبردست لاک ڈاؤن جاری ہے،

ترجمان دفتر خارجہ نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوموار کے دن کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ یہ رسائی عالمی عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ہندوستانی سفارت خانے کے ذمہ دار کل کلبھوشن یادیو سے ملاقات کریں گے،

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے مطابق قونصلر رسائی دی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو پاکستان میں انڈیا کیلئے جاسوسی، دہشتگردی اور تخریب کاری میں ملوث رہا ہے، ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی آج تصدیق کی ہے کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جارہی ہے،

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا،

Leave a reply