پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا، رحمان ملک

0
100

پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا، رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک نے قوم کو جشن آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائد اعظم و بانیان پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارے قائدین اور شہداء کے مرہون منت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں،یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر قوم کے بہادر شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آج ہمیں سوچنا ہوگا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا،آزادی کے نعمت کا اندازہ ان محکوم قوموں سے پوچھا جائے ظلم سہہ رہے ہیں،یوم آزادی منانے کا مقصد ملک کی خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے کوششوں کے عزم کا اعادہ ہے، آج ہمارے کشمیری بہن بھائی مودی کے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں،

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ دشمن سازشوں سے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، بھارت بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں تخریب کاریاں کروا رہا ہے، آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم نے دشمن کو اسکے مزموم مقاصد میں ناکام بنانا ہوگا،شکست و ذلت دشمن کو ہوگی، پاکستان انشاءاللہ ہمیشہ کے لئے پائندہ باد رہیگا،

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ  پاکستان کے”یوم آزاد ی“ کے پر مسرت موقع پر اندرون اور بیرون ملک رہنے والے تمام پاکستانیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔آج پوری قوم(بروز ہفتہ 14 اگست2021)یوم آزادی نئے جوش اور ولولے کے ساتھ منا رہی ہے ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ ہمارا یوم آزادی آنے والے دنوں میں ہمارے لئے سیاسی،اقتصادی اورسماجی استحکام کی نوید لے کر آئے گا۔پوری قوم جانتی ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے اقوام عالم کو کورونا وائرس جیسی خطرناک  عالمی وباء نے گھیر رکھا ہے جس کی وجہ سے تمام ممالک کی معیشت، اقتصادیات، تعلیم،صحت سمیت تمام شعبے بری طرح متاثر ہوئے۔ کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے احتیاط سمیت حفاظتی اقدامات بہت ضروری ہیں موجودہ حکومت نے اس موزی وباء سے نمٹنے کے لئے جو حکمت عملی اختیار کی جو قابل تحسین ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کیلئے ہم سب پر عزم ہیں۔مسلح افواج، سول و آرمڈ فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اللہ کے فضل سے ملک اقتصادی ترقی کی ایسی راہ پر گامزن ہوگیاہے جو ترقی وخوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا اور جس کے ثمرات پوری قوم کو میسر ہونگے۔ہمار ا مذہب اسلام محبت رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے آزادی کی نعمتوں کے تحفظ کیلئے ہمیں باہمی تعاون اور خیر سگالی کو فروغ دینا ہوگا۔ اس دن ہم اپنے ہیروز اور ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا دل اور جان لگائی ہے کہ ہماری آزادی کسی اندرونی یا بیرونی عوامل سے متاثر نہ ہو۔آئیں عہد کریں کہ بابائے قوم ؒ کے نظریات اور علامہ اقبال ؒ کی فکر کے تحت ہم ایمان و یقین، اتحاد و اتفاق اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔

Leave a reply