مزید دیکھیں

مقبول

صدر مملکت کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات،بھارتی کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے...

سیالکوٹ:آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے.راجہ سکندر خان

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر مدثر رتو) ...

اپووا، قلمکاروں کی آواز، ایم ایم علی کی کاوش

ادب کسی بھی قوم کی روح ہوتا ہے اور...

کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی...

بھارت باز نہ آیا تو پاکستان کا اگلاہدف،واضح پیغام دے دیا

اسلام آباد: پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے...

پاکستان نے سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا

پاکستان نے بھارت پر فضائی حملے کئے ہیں اس کے بعد پاکستان نے سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا گیا ہے، بجلی بندہو گئی

بھارت اندھیرےمیں ڈوب گیا،پاکستان نے فضائی حملے کے ساتھ ساتھ بھارت کی بجلی بھی بند کر دی ہ

قبل ازیں پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے پاکستان کی جانب کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کی جاتی ہے، تو پاکستان بھارت کے اہم اور حساس اقتصادی اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

پاکستان نے بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے جواب میں "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان نے گجرات، راجھستان اور نئی دہلی میں بھارت کی ملٹری تنصیبات پر حملے شروع کردیئے۔ اس آپریشن کا مقصد بھارت کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔اب تک پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا ہے ،ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے,

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے بعد مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی افواج بھارت کے جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دشمن کے عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی نہایت منظم اور حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہے، جس میں دشمن کے حساس مقامات پر ہدف بنا کر حملے کیے جا رہے ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan