28 ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ،پاکستان نے سونے کا تمغہ جیت لیا

0
48

28 ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ،پاکستان نے سونے کا تمغہ جیت لیا
28 ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ کی سلالم کیٹیگری میں اولمپیئن محمد کریم نے سونے کا تمغہ جیت لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ 28 ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ میں دو مرتبہ سرمائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد کریم نے سلالم کیٹیگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔

انہوں نے اس کیٹیگری کی دونوں ریسوں میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مد مقابل اسکیئرز پر اپنی برتری ثابت کی۔ اسی کیٹیگری کے چاندی اور کانسی کے تمغے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے میر نواز اور زاہد عباس نے حاصل کئے۔

ان مقابلوں میں پاک فضائیہ،پاک آرمی، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن، سوات، پنجاب، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ہائیر ایجوکیشن، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور الپائن کلب کی ٹیموں نے شرکت کی۔

دوسری طرف چوتھے سنو بورڈنگ کپ میں گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن کے اسنوبورڈرز چھائے رہے اور مقابلوں کے تمام میڈلز جیت کر یہ کپ اپنے نام کر لیا۔ احمد وکیل اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت طلائی تمغے کے حقدار قرارپائے۔ جبکہ حسین خالد اور محمد رحمٰن نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔

Leave a reply