پاکستان نے میزبان بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
باغی ٹی وی : بھارت کےشہرچنئی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کےیکطرفہ فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان نے میزبان ٹیم کو بآسانی شکست دے کر ایک مرتبہ پھر ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دونوں اعزازات اپنے نام کرلیے۔
Watch live at 1400 hrs. Prayers & Wishes for Pakistan pic.twitter.com/z2v1E6fZXg
— Pakistan Squash Federation (@paksquash) February 12, 2023
فائنل کے پہلے میچ میں ایشین جونیئر چیمپئن نورزماں نے اپنے حریف کو 1-3 سے قابو کیا جبکہ دوسرے مقابلے میں محمد حمزہ خان نے مدمقابل کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔
فائنل میں حمزہ خان نے بھارت کے پرت امبانی کو7-11، 5-11، 4-11سے شکست دی جبکہ نور زمان نے بھارتی کےکرشنا مشرا کو 10-12، 11-9، 11-13، 9-11سے ہرایا۔
پاک افغان ٹی ٹوئنٹی میچز،شارجہ میں دونوں ممالک کےتماشائیوں کیلئےالگ انکلوژربنائےجائیں گے
اس سے قبل چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ،سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے مات دی تھی۔
سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان نے بھارت کو شکست دے کر ایشین جونیئر ٹائٹل حاصل کرنے پر پاکستان اسکواش ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔